Sunday, December 14, 2014

Shahid Masood Told About CIA Torture Report (video)

CIA torture report expose US democratic role. Shahid Masood Analysis dailymotion video 6000 صفحات پر مشتمل رپورٹ امریکن سینیٹ کے س... thumbnail 1 summary
CIA torture report expose US democratic role. Shahid Masood Analysis

dailymotion video


6000 صفحات پر مشتمل رپورٹ امریکن سینیٹ کے سامنے آگیا ہے جس نے امریکی عوام میں سی آیٔ اے کے خلاف غصے اور رنجش کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔۔ ہزاروں قیدیوں میں ایک مثال ابوزبیدہ کی ہے۔ ابوزبیدہ کوپاکستانی ایجنسیوں کی مدد سے28 مارچ 2002میں سی آیٔ اے نے فیصل آباد سے پکڑا۔ اس کو پکڑتے وقت تین گولیاں ماری گیٔ۔ اسے بلیک سایٔٹس میں لے جایا گیا۔ بلیک سایٔٹس دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی عقوبت خانوں کو کہتے ہیں۔ ہزاروں لوگوں کووہاں پرسزایٔں دی گیٔ۔ ابوزبیدہ کو تین گولیاں لگی تھیں، لیکن اس کے باوجود اسے واٹربورڈنگ کی سزا دی گیٔ۔ واٹر بورڈنگ ایک سخت قسم کی سزا ہے جس سے جسم پر نشان باقی نہیں رہتے لیکن انسان کے اعصاب ٹوٹ جاتے ہیں(تفصیل ویڈیومیں جانیۓ)۔ واٹر بورڈ کی سزا ایک یا دو بار دی جاتی ہے لیکن ابوزبیدہ کویہ سزا 180 باردی گیٔ۔ ایک قیدی ماجد خان نے ان سزاووں سے تنگ آکرسی آیٔ اے کے عقوبت خانے میں بھوک ہڑتال شروع کردی تھی اور کھانا پینا چھوڑدیا تھا۔ ماجد خان کی پیٹھ میں سراخ کرکے پایٔپ ڈالا گیا اور اس کے جسم میں زبردستی خوراک، جوس اور خشک میوہ جات ڈال دیۓ گیۓ۔ ایک بار یہ خوراک اتنا زیادہ ہوگیا کہ ماجد خان کی بڑی آنت پھٹ گیٔ۔۔ اسی طرح ہزاروں مسلمان قیدیو ں پر سی آیٔ اے مظالم ڈالتی رہی۔۔ اس سارے افسوس ناک کام مسلمان حکمران بشمول پاکستان بھی شامل تھے، جنہوں پیسے لیَے، کسی نے ہیلی کاپٹر لیَے اورکسی نے دوسرے مرعات لیۓ اور اس ظلم کا حصہ بنے رہے ۔۔ مزید تفصیل کیلیۓ ویڈیو دیکھیں۔ اوریہ معلومات دوستوں کیساتھ ضرور شیٔر کریں۔

No comments

Post a Comment