Daily Hadith – 35
عن عبد الله بن عمرو قال تخلف رسول الله صلی الله عليه وسلم في سفر سافرناه فأدرکنا وقد أرهقنا الصلاة صلاة العصر ونحن نتوضأ فجعلنا نمسح علی أرجلنا فنادی بأعلی صوته ويل للأعقاب من النار مرتين أو ثلاثا
عبداللہ بن عمرو کہتے ہیں کہ ایک سفر میں ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے رہ گئے تھے پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قریب پہنچے تو نماز عصر کا وقت چونکہ تنگ ہوگیا تھا اور ہم وضو کر رہے تھے تو جلدی کے مارے اپنے پیروں پر پانی چپڑنے لگے (یعنی اچھی طرح نہ دھوئیں) پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بلند آواز سے دو مرتبہ یا تین مرتبہ پکارا وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ (اپنی ایڑیوں کو آگ سے بچاؤ)۔
No comments
Post a Comment