Daily Hadith – 21
عن أبي هريرة أنه سمع رسول الله صلی الله عليه وسلم يقول أرأيتم لو أن نهرا بباب أحدکم يغتسل فيه کل يوم خمسا ما تقول ذلک يبقي من درنه قالوا لا يبقي من درنه شيئا قال فذلک مثل الصلوات الخمس يمحو الله بها الخطايا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر کسی کے دروازے پر کوئی نہر جاری ہو، اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ نہاتا ہو، تو تم کیا کہتے ہو کہ یہ (نہانا) اس کے میل کو باقی رکھے گا؟ صحابہ نے عرض کیا کہ اس کے جسم پر بالکل میل نہ رہے گا، آپ نے فرمایا کہ پانچوں نمازوں کی یہی مثال ہے، اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔
No comments
Post a Comment