معروف سعودی صحافی اور اینکر پرسن داﺅد الشریان نے اپنے شو میں تیس سال سے بچھڑے بیٹے اور اس کی ماں کا ایک دوسرے سے ملنے کا خواب پورا کردیا۔ داﺅد الشریان نے معروف فٹبال کھلاڑی عبداللہ الخوجلی کی والدہ کو انتہائی رازداری کے ساتھ سوڈان سے سعودی عرب بلوایا لیکن انہیں اس کا نہیں بتایا گیا۔ سٹوڈیو میں اچانک اپنی والدہ کی آمد پر عبداللہ بے اختیار رو پڑا۔ خیال رہے کہ سابق سعودی لیجنڈ فٹبالر عبداللہ الخوجلی کی زندگی نشیب و راز سے بھرپور ہے۔ تیس سال قبل اس کے والد نے اس کی سوڈانی والدہ کو طلاق دے دی تھی۔ طلاق کے بعد وہ واپس سوڈان چلی گئیں اور عبداللہ کی پرورش اس کی دادی نے کی۔ جب عبداللہ کی عمر پندرہ سال ہوئی تو اس کی دادی نے اسے بتایا کہ اس کی ماں بقید حیات ہے اور سوڈان میں مقیم ہے۔ یہ خبر سنتے ہی عبداللہ الخوجلی نے اپنی والدہ سے ملاقات کا عزل کرلیا۔ اکیس سال کی عمر میں اس نے سوڈان کے سفر کی تیاری شروع کی مگر مالی حالات نے اجازت نہ دی۔ دو سال بعد دوبارہ اس نے سوڈان جانے کا فیصلہ کیا مگر راستے میں ٹریفک حادثے کے باعث واپس آنا پڑا۔ حال ہی میں ٹی وی شو میں اس نے اپنی والدہ سے ملاقات کا دوبارہ عزم ظاہر کیا تھا۔
(الثامنة) يجمع سعودي بوالدته بعد فراق 30 سنة
No comments
Post a Comment